ممتابنرجی نے سازش کے تئیں کیا خبردار
کولکاتہ24اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ ریاست میں ہم آہنگی بگاڑنے کی سازش رچی جا رہی ہے اور انہوں نے لوگوں سے اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کوبرداشت نہیں کرنے کااعلان کیا۔انہوں نے یہاں ایک پروگرام میں کہاکہ انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے۔میں عام لوگوں سے کہتی ہوں کہ اگر آپ ناانصافی ہوتے دیکھتے ہیں تو آپ کو مخالفت کرنا چاہئے۔ان لوگوں کو برداشت مت کیجئے جو لوگوں کے درمیان تقسیم پیداکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جو لوگ مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں وہ ایک دن خاندانوں اور محلوں کو بھی تقسیم کر دیں گے۔کسی کا نام لئے بغیر ترنمول کانگریس سربراہ نے کہا کہ ایسے لوگ سازش رچ رہے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ریاست بین الاقوامی مارکیٹ میں فخر محسوس کرے۔انہوں نے لوگوں سے سیاہ عبادت سے پہلے کسی بھی بھڑکاوے پر رد عمل نہیں دینے کا اعلان کیا۔ممتابنرجی نے کہاکہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔وہ صرف تخریب جانتے ہیں نہ کہ تعمیر۔وہ زندگی نہیں چاہتے، صرف موت چاہتے ہیں۔